بھارت میں آسمانی بجلی نے 38 افرادکی جان لے لی
- 12, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : آسمان سے گرنے والی بجلی کی زد میں آ کر 3 درجن سے زیادہ افراد جاں بحق ہو گۓ - بھارت کی ریاست (اتر پر دیش) میں آسمانی بجلی نے 38 افراد کی جان لے لی - بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آۓ - جن میں 38 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گۓ -
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ایسے وقت پیش آۓ جب ریاست اتر پردیش کے زیادہ تر علاقے پہلے ہی سیلاب اور شدید بارشوں کی پکڑ میں ہیں- میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع پرتاب گڑھ میں ہوئیں جہاں پر 11 افراد جاں بحق ہوۓ ـ جبکہ ضلع پنڈولی میں 6 ، ضلع سلطان پور میں 7 اور ضلع مین پوری میں 14 افراد آسمانی بجلی کی زد میں آ کر ہلاک ہوۓ-
وسیم حسن
تبصرے