آسٹریلیا نے سٹوڈنٹ ویزا فیس 710 ڈالر سے بڑھا کر 1600 ڈالر کر دی ، سٹوڈنٹ ہوۓ پریشان
- 12, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : جرمن کانسٹلیٹ بند ہو جانے کے بعد اب آسٹریلیا نے بھی سٹوڈنٹس ویزا میں بہت سی تبدیلیاں کر دی ہیں جس سے پاکستانی طالب علم پریشان ہو کر رہ گۓ - طالب علموں کو ملنے والی ای میل میں بین الاقوامی انرولمنٹ کے طریقہ کار کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے - یہ قدم امیگریشن میں کی گئی تبدیلیوں کے باعث اٹھایا گیا ہے ـ انرولمنٹ اصلاحات کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کی حکومت نے سٹوڈنٹ ویزا کی فیس بھی 710 آسٹریلین ڈالر سے بڑھا جو پاکستانی ایک لاکھ 33ہزار سے زیادہ بنتی ہے-
ـ 1600 ڈالرز کر دی ہے جو پاکستانی 3 لاکھ بنتے ہیں ـ ان تبدیلیوں کی وجہ سے ایسے طالب علم جن کے پاس عارضی گریجیویٹ ویزا ہے وہ بھی پریشان ہو گۓ ہیں - کیونکہ اب وہ آسٹریلیا میں رہتے ہوۓ دوبارہ سٹوڈنٹ ویزا نہیں لے سکیں گے - ٹیمپریری گریجیوٹ ویزا گریجویشن مکمل ہو جانے کے بعد نوکری کیلیے کار آمد ہوتا ہے-
تبصرے