امریکہ نے اسرائیل کو بموں کی ترسیل دوبارہ شروع کر دی

امریکہ  اسرائیل

نیوز ٹوڈے :  امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل کی معطلی ختم کر دی ـ اب بہت جلد امریکہ اسرائیل کو 500 پونڈ وزنی بموں کی کھیپ دے گا - امریکہ کے صدر (جوبائیڈن) کی انتظامیہ اسرائیل کو 500 پونڈ وزنی بموں کی کھیپ بھیج کر اسلحہ کی ترسیل دوبارہ سے شروع کر ے گی - لیکن 2000 پونڈ وزنی بموں کی ترسیل پر ابھی پابندی رہے گی - اس بات کا انکشاف ایک اہم امریکی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیا - ایک بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خبر دینے والے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمیں تشویش اسرائیل میں جاری رفع آپریشن میں  2000 ہزار پونڈ وزنی بموں کے استعمال پر ہے-

جو کہ اب اختتام کے نزدیک ہے ـ 2000 پونڈ وزنی بم کنکریٹ اور دھات کو پھاڑ دیتا ہے اور اس سے نصف قطر کی وسعت کا دھماکہ ہوتا ہے - دوسری طرف باخبر ذرائع کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کو بتا دیا ہے کہ وہ 500 پونڈ وزنی بم اسے بھیج دے گا البتہ بھاری بموں کی ترسیل ابھی روکے گا - امریکہ نے جاری سال مئی کے مہینے میں 2000 اور 500 پونڈ وزنی بموں کی ترسیل روکی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+