غزہ جنگ بندی معاہدے کے ممکنہ نکات منظر عام پر آ گۓ
- 12, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو ممکنہ طور پر رووکنے کے معاہدے کے نکات منظر عام پر آ گۓ - امریکہ کی ایک نیوز ایجنسی نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوۓ کہا ہے کہ جنگ بندی کی صورت میں غزہ پر اسرائیل یا حماس کسی کا کنٹرول نہیں ہوگا - امریکہ اور عرب ریاستوں کی حمایت یافتہ فوج غزہ کا کنٹرول سنبھالے گی - امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق اس فوج کیلیے سیکیورٹی فورس کے اڑھائی ہزار جوان چنے جائیں گے اور یہ جوان فلسطین اتھارٹی سے لیے جائیں گے - جبکہ اسرائیل ان کی سیکیورٹی کلیئرنس دے گا -
جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں حماس 35 اسرائیلی یرغمالیوں جن میں خواتین اور 50 سال سے اوپر کے یرغمالی ہوں گے ، کو رہا کرے گا - اس کے بدلے اسرائیل سینکڑوں فلسطینیوں کو آزاد کرے گا - امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے معاملات طے ہو جانے کے بعد لبنان میں بھی اقدامات کیے جائیں گے - لبنان کی حکومت حزب اللٰہ جماعت کو اسرائیل کی سرحد سےدور کرے گی ـ جس کے بدلے اسرائیل لبنان کے مقبوضہ علاقے چھوڑ دے گا -
تبصرے