کیا یوکرین کی فضاؤں میں اب اڑیں گے ایف 16 ؟

ایف 16

نیوز ٹوڈے :  امریکہ کے وزیر خارجہ ( انٹونی بلنکن) کا کہنا ہے کہ کہ دو روز تک یوکرین کیلیے ایک ناقابل یقین حد تک بڑے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا - نیٹو کے جاری اجلاس میں یوکرین کی حمایت کے ایجنڈے پر کام کا آغاز ہو چکا ہے ـ نیٹو کے 32 ملکوں کے رہنماؤں کو اکٹھا کرنے والا نیٹو سربراہی اجلاس نیٹو کی 75 سالگرہ کی تقریب سے شروع ہوا - امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے اس تقریب کے دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل ( جینز سٹولن برگ ) کو صدارتی تمغہ آزادی دیا - نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روس کےخلاف یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوۓ کہا -

کہ 'اس جنگ کے نتائج کے اثرات کئی دہائیوں تک علمی سلامتی پر اثر انداز رہیں گے - امریکی صدر جوبائیڈن نے اس تقریب کے دوران کہا کہ نیٹو ملک یوکرین کو تاریخی طور پر اہم دفاعی نظام فراہم کریں گے - جوبائیڈن نے کہا کہ اٹلی ، ہالینڈ; ، رومانیہ اور جرمنی کے ساتھ مل کر یوکرین کو پیٹریاٹ سسٹم ، بیٹریاں اور پرزہ جات دیں گے'- امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈنمارک اور نیدر لینڈ سے ایف 16 بھی یوکرین پہنچ رہے ہیں - انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ 2 روز کے اندر یوکرین کیلیے ایک ناقابل یقین پیکیج کا اعلان بھی کیا جاۓ گا اس پیکیج سے یوکرین کیلیے نیٹو کی رکنیت کے حصول کیلیے مضبوط راستہ ہموار ہوگا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+