امریکہ کے معمر صدر جو بائیڈن نے غلطی سے یوکرین کے صدرکو پیوٹن کہہ دیا
- 12, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : بوڑھے امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو روسی صدر پیوٹن سمجھنے کی غلطی کی۔
نیٹو کے اجلاس کے بعد سٹیج پر خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میں اب مائیک یوکرین کے صدر کی طرف موڑتا ہوں جو بہت ہمت اور پرعزم ہیں۔ صدر پیوٹن اب خطاب کریں گے۔تاہم بائیڈن نے فوری طور پر صدر زیلنسکی کو صدر پیوٹن کہنے کی غلطی کا احساس کیا اور کہا کہ صدر زیلنسکی صدر پیوٹن کو شکست دیں گے۔
ہچکچاتے ہوئے، بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ صدر پیوٹن کو شکست دینے پر بہت توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ جو بائیڈن پر ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پہلے مباحثے میں بدترین کارکردگی کی وجہ سے الیکشن سے دستبرداری کا دباؤ ہے جب کہ ان کی صحت کے حوالے سے بھی خدشات ہیں۔
تبصرے