جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے چڑیا گھر میں برف کے ڈھیر لگا دیے گئے

جانور

نیوز ٹوڈے :   یورپی ملک جمہوریہ چیک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گرمی کی لہر سے انسانوں کے ساتھ جانور بھی پریشان ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریہ چیک کو گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی لہر کا سامنا ہے جہاں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

انسان اپنے گھروں اور دفاتر میں ائیرکنڈیشنر کے نیچے بیٹھ کر گرمی سے بچ رہے ہیں لیکن دوسری جانب جانوروں کو اس گرمی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔تاہم جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کے ایک چڑیا گھر کے حکام نے جانوروں کو گرمی سے بچانے کے لیے چڑیا گھر میں 10 ٹن مختلف برف کے ڈھیر لگا دیے ہیں

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+