یوگنڈا میں صدر کی توہین کرنے والے ٹک ٹوکر کو 6 سال قید کی سزا

صدر کی توہین

نیوز ٹوڈے :   افریقی ملک یوگنڈا میں ملک کے صدر کی توہین کرنے والے ٹک ٹوکر کو 6 سال قید کی سزا سنادی گئی۔بی بی سی کے مطابق یوگنڈا کی ایک عدالت نے 24 سالہ ایڈورڈ ایبوا کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو کے ذریعے صدر اور ان کے خاندان کی توہین کرنے پر 6 سال قید کی سزا سنائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایڈورڈ پر صدر یووری میوزیوینی، خاتون اول اور آرمی چیف کے بیٹے کے خلاف نفرت انگیز تقریر، گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی معلومات کا الزام لگایا گیا تھا۔24 سالہ نوجوان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

تاہم مجسٹریٹ نے محسوس کیا کہ جب ایڈورڈ نے معافی مانگی تو وہ اپنے کیے پر شرمندہ دکھائی نہیں دیتا تھا، جب کہ اس نے ویڈیو میں جو الفاظ استعمال کیے وہ واقعی بے ہودہ تھے۔مجسٹریٹ نے کہا کہ ملزم سزا کا مستحق ہے اور سزا سے اسے اپنی غلطی کا احساس ہو گا تاکہ اگلی بار وہ صدر مملکت اور خاتون اول کا احترام کرے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+