چند سالوں میں دنیا کی آبادی کتنی ہو جائے گی؟ اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ
- 13, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : گزشتہ سال 2022 میں دنیا کی کل آبادی 8 ارب تھی جو اب 8 ارب 20 کروڑ تک پہنچ گئی ہے جو چند سالوں میں 10 ارب سے تجاوز کر جائے گی۔اس حوالے سے اقوام متحدہ نے نئی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دنیا کی موجودہ آبادی 8.2 بلین ہے جو چند سالوں میں 10.8 بلین تک پہنچ جائے گی۔
'ورلڈ پاپولیشن اسپیکٹس' کے عنوان سے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2080 کی دہائی میں دنیا بھر میں لوگوں کی کل تعداد عروج پر ہو گی اور اس کے بعد بتدریج کم ہو گی۔اندازوں کے مطابق 1950 میں مردم شماری کے وقت دنیا کی کل آبادی ڈھائی ارب افراد پر مشتمل تھی جس میں اب تک تین گنا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ تیار کرنے والے اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کے سربراہ جان ولموتھ کا کہنا ہے کہ موجودہ صدی میں دنیا کی آبادی کے عروج پر پہنچنے کا امکان تقریباً 80 فیصد ہے۔رپورٹ میں مزید پیش گوئی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں پیدا ہونے والے افراد اوسطاً 73.3 سال زندہ رہیں گے۔ واضح رہے کہ یہ عمر 1995 میں پیدا ہونے والوں کی عمر سے 8.4 سال زیادہ ہے۔
تبصرے