ٹرمپ پر حملے کے بعد جو بائیڈن کا امریکی عوام سے اتحاد، یکجہتی اور تشدد کے خاتمے پر زور

صدر جو بائیڈن

نیوز ٹوڈے :   سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد صدر جو بائیڈن نے امریکی عوام سے اتحاد، یکجہتی اور تشدد کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اوول آفس سے اپنے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ سیاسی بیان بازی بہت حد تک بڑھ گئی ہے، سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کی ضرورت ہے، شکر ہے ٹرمپ حملے میں شدید زخمی نہیں ہوئے۔جو بائیڈن نے کہا کہ یہ نہیں معلوم کہ حملہ آور کا مقصد کیا تھا۔ اس نے مدد کی یا نہیں؟ اس قسم کے تشدد کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں داؤ پر لگا ہوا ہے، سیاست میں کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے، اختلافات کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، اختلافات کو بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرنا چاہیے، گولی سے نہیں، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز دیے گئے بیان میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹرمپ پر حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے اور نتائج سب کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہفتے کے روز انتخابی ریلی کے دوران گولی ماری گئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، ریلی میں شریک ایک شخص بھی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا، جب کہ حملہ آور کو فوری طور پر ہلاک کردیا گیا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کے لیے اسٹیج پر تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ گولی بظاہر ٹرمپ کے کان میں لگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+