امریکی صدر (جوبائیڈن) پر کورونا وائرس کا حملہ
- 18, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے صدر (جوبائیڈن) بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ـ جوبائیدن نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دیں - امریکہ کے میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی طبیعت ناساز ہونے پر ٹیسٹ کروایا تو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا - جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام مصروفیات ترک کر دیں ـ جوبائیڈن آج رات لاس ویگاس میں ہونے والی اپنی پارٹی کی کانفرنس میں خطاب کرنے والے تھے - وائٹ ہاؤس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی شکایت ہے اور ان کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے - وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدرجوبائیڈن خود ساختہ آئسولیشن میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے -
وسیم حسن
تبصرے