غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے پر مذاکرات کیلیے اسرائیل کا وفد قاہرہ پہنچ گیا

اسرائیلی حملے

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کیلیے اسرائیل کا وفد مصر پہنچ گیا ـ عرب میڈٰیا کے مطابق مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کیلیے کوششیں جاری ہیں - مصر کے حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر بات کرنے کیلیے اسرائیل کا وفد مصر کے شہر قاہرہ میں پہنچ چکا ہے - پچھلے ہفتے غزہ کے (المواصی پناہ گزین کیمپ) پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد مذاکرات میں رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی - عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق المواصی پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کے حملے سے 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گۓ تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+