مسقط میں مسجد پر ہوۓ دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
- 18, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : داعش نے عمان کی مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی - دہشت گرد تنظیم "داعش" نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں عمان میں مسجد پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے - دہشتگردانہ حملے میں (عمان کے دارالحکومت مسقط کے علاقہ وادی الکبیر کی مسجد علی ابن طالب) پر فائرنگ کی گئی - جس سے 3 حملہ آوروں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گۓ -
عمانی پولیس نے سوشل میڈیا ایکس کے پلیٹ فارم پر اس حملے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس دہشتگردانہ حملے میں ہلاک ہو نے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے - جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد بھی مارے گۓ ـ پولیس کے بیان کے مطابق مختلف ملکوں کے 28 افراد اس حملے میں زخمی بھی ہوۓ ہیں - جن میں عمانی پولیس اور شہری دفاع کے 4 اہلکار بھی شامل ہیں-
وسیم حسن
تبصرے