بنکاک کے ہوٹل " گرینڈ حیات ایروان " میں 6 غیر ملکی قتل

گرینڈ حیات ایروان

نیوز ٹوڈے :   بنکاک کے ہوٹل میں 6 غیر ملکی پراسرار طور پر ہلاک ہو گۓ ـ یہ واقعہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک لگژری ہوٹل کے ایک کمرے میں پیش آیا جہاں سے 6 غیر ملکی شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ـ پولیس کو شک ہے کہ انہیں زہر دے کر مارا گیا ہے - فرانس کے خبر رساں ادارے : اے ایف پی" کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیر اعظم (سریتھا تھاویسین ) نےپریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں کی جانب سے مزاہمت کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں - تھائی وزیر اعظم کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی معلوم ہو سکے گا کہ ان کی موت کی وجہ کیا ہے -

آیا انہوں نے کچھ کھایا تھا تھائی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ محض افواہیں ہیں کہ ان غیر ملکی افراد کی موت چوری کی واردات کے دوران فائرنگ سے ہوئی - تھائی وزیر اعظم نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرنے والے 6 افراد کا تعلق ویت نام سے تھا جن میں سے 2 کے پاس امریکہ کی شہریت بھی تھی - بنکاک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کیس شام ساڑھے چار بجے کے قریب سامنے آیا جب صفائی کرنے والا عملہ کمرے میں گیا اور لاشیں دیکھیں - واقعہ کی اطلاع کے کچھ دیر بعد ہی تھائی لینڈ کے وزیر اعطم بھی موقع پر پہنچ گۓ ـ ان کا کہنا تھا کہ اس قتل میں کوئی ویت نامی شخص ہی ملوث ہو سکتا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+