سعودی ولی عہد نے نو منتخب ایرانی صدر کو فون کیا، دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام پر تبادلہ خیال کیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

نیوز ٹوڈے :   سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نو منتخب ایرانی صدرمسعود پزشکیان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر تعلقات میں بہتری کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ سعودی ایران سفارتی تعلقات گزشتہ سال مارچ میں چین کی ثالثی سے بحال ہوئے تھے۔رواں ماہ ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ایران کے نئے صدر اور اصلاح پسند رہنما مسعود پزشکیان 1.63 ملین ووٹ لے کر نئے صدر منتخب ہوئے جب کہ ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ 

پیشے سے ہارٹ سرجن اور قانون ساز، 69 سالہ رمسعود پزشکیان دوسری اصلاح پسند حکومت میں وزیر صحت اور طبی تعلیم اور پانچ مرتبہ ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک مرتبہ نائب صدر رہ چکے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+