کورونا میں مبتلا امریکی صدر جو بائیڈن کو تمام سیاسی مصروفیات ترک کرنا پڑ گئیں
- 18, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر جو بائیڈن کورونا کا شکارہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات چھوڑر دی۔توقع تھی کہ جو بائیڈن آج رات لاس ویگاس میں گروپ کی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں اور انہیں ویکسین لگائی گئی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن خود ساختہ تنہائی میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
تبصرے