امریکی رکن کانگریس کا بائیڈن سے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ

ایڈم شِف صدر بائیڈن

نیوز ٹوڈے :    امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اہم رکن کانگریس ایڈم شِف نے صدر بائیڈن سے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن کانگریس ایڈم شِف نے کہا ہے کہ اس بات کے شدید خدشات ہیں کہ جو بائیڈن نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو شکست دے سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بائیڈن صدارتی امیدوار رہے تو ڈیموکریٹس دیگر انتخابات میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکیں گے، جس کے لیے بہتر ہو گا کہ بائیڈن یہ عہدہ کسی اور کے لیے چھوڑ دیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق مختلف سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لوگوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ بائیڈن دوبارہ صدارتی امیدوار بننے سے دستبردار ہو جائیں۔اگر بائیڈن دستبردار ہو جاتے ہیں تو نائب صدر کمالہاریس یا کیلیفورنیا کے گورنر نیوزوم کے صدارتی امیدوار بننے کی باتیں ایک بار پھر سے ابھرنا شروع ہو گئی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدارتی مباحثے میں صدر بائیڈن کی مایوس کن کارکردگی کے بعد امریکا کے موجودہ صدر پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور توقع ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو جائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+