دو لاکھ سے زیادہ فالوورز : سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والی 'ریل' بناتے ہوئے کھائی میں گرگئی

آنوی کامدار

نیوز ٹوڈے :   ممبئی میں، 27 سالہ سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والی  آنوی کامدار ریل بناتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہوگئی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوی پیشے کے لحاظ سے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھی جو اپنے سفری تجربات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی تھی جو کہ ایک طرح کا ٹریول بلاگر ہے۔

رپورٹس کے مطابق انوی کامدار نے 16 جولائی کو 7 دوستوں کے ساتھ مانسون سیریز کا سفر شروع کیا، اس دوران وہ مہاراشٹر کے مشہور کمبھے آبشار پر گئی، جہاں وہ مانسون کے سفر کی ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھی کہ اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا۔ اور وہ تقریباً 300 سے 350 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

ایمرجنسی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد انوی کو کھائی سے نکالنے کا آپریشن شروع کیا گیا جو 6 گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد شدید زخمی ہونے والی عنوی کامدار کو کھائی سے زندہ نکال لیا گیا-

 آنوی کامدارکو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔دوسری جانب اگر انوی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد کی بات کی جائے تو ان کے فالوورز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+