بیلا روس نے کیا اعلان 35 ملکوں کے شہریوں کو بغیر ویزے کے اپنے ملک میں داخلے کا
- 19, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : یورپ کے ایک ملک نے 35 ملکوں کے شہریوں کو بغیر ویزے کے داخلے کا اعلان کر دیا - یورپ کے ملک بیلا روس نے مغربی ملکوں کے ساتھ بڑھتی تلخی کو کم کرنے کیلیے یورپ کے 35 ملکوں کے شہریوں کو ویزا حاصل کیے بغیر انہیں ملک میں داخلے کی اجازت دے دی - مقامی میڈیا کے مطابق ایک دن پہلے بیلا روس کی حکومت نے اعلان کیا کہ جرمنی ، برطانیہ اور فرانس سمیت 35 یورپی ملکوں کے شہری بغیر ویزے کے بیلا روس آ سکتے ہیں - اور ایک سال میں 90 دن ویزے کے بغیر بیلا روس میں قیام کر سکتے ہیں -
اس سے پہلے ان ممالک کے شہریوں کو صرف ایک ماہ بیلا روس میں قیام کرنے کی اجازت حاصل تھی - اور یہ صرف دارالحکومت منسک کے ایئر پورٹ سے ہی بیلا روس میں داخل ہو سکتے تھے - بیلا روس حکومت کی اس نئی پالیسی کا اطلاق کل سے ہوگا ـ جس کے بعد ان 35 ممالک کے شہری بیلا روس کے کسی بھی فضائی یا زمینی راستے سے بیلا روس میں داخل ہو سکتے ہیں - بیلا روس حکومت کی طرف سے یہ نئی پالیسی محدود مدت کیلیے لاگو کی گئی ہے ـ جو کہ 31 دسمبر 2024 تک کارآمد ہے -
تبصرے