غزہ پر 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری سے 90 فلسطینی شہید

فلسطینی شہید

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں کی بے گھر افراد پر بمباری سے 90 فلسطینی شہید ہو گۓ - غزہ میں صیہونی فوج کے بے گھر فلسطینیوں پر حملوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہو رہی - 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں 90 سے زیادہ مزید مظلوم فلسطینی شہید ہو گۓ - فلسطین کے وزیر صحت کے مطابق صیہونی فوج نے 10 دن کے دوران اقوام متحدہ کے8 پناہ گزین سکولوں کو نشانہ بنایا ہے - سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے مطابق وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ پر صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں 14 فلسطینی شہید ہو گۓ ہیں -

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے بھی بارودی سرنگوں سے جوابی کارروائی کرتے ہوۓ مارٹر گولوں سے صیہونی فوج کے کئی ٹینک تباہ کر دیے- ان حملوں میں اسرائیل کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوۓ - امریکہ نے غزہ میں امداد کی رسائی کیلیے غزہ کے ساحل پر عارضی بندر گاہ ختم کر دی ہے - امریکی فوج کے مطابق عارضی بندرگاہ میری ٹائم اپنے مشن میں کامیاب ہو چکی ہے اس لیے اب اس بندرگاہ کی مزید ضرورت نہیں ہے - 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں 38 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیا دہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+