غزہ جنگ بندی معاہدے میں اسرائیلی وفد اور حماس کو اسرائیل کی جانب سے درپیش 4 رکاوٹیں
- 19, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کے تبادلے پر 4 رکاوٹیں حائل ہوتی نظر آ رہی ہیں -امریکہ کی ملومبرگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات سے باخبر رہنے والے ذرائع کے مطابق جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ بننے والا اہم نکتہ قیدیوں کا مسئلہ ہے - اسرائیل جن کی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے -
دوسری رکاوٹ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا مطالبہ ہے کہ عسکریت پسند شمالی غزہ کی پٹی میں واپس نہ جائیں - جنگ بندی مذاکرات میں رکاوٹ کا تیسرا نکتہ نیتن یاہو کی خواہش ہے کہ اسرائیلی جنوبی غزہ کی پٹی میں رفع کراسنگ پر متعین رہیں - اس مسئلے کے حل کی راہ میں رکاوٹ کی چوتھی وجہ نیتن یاہو کی ضد ہے کہ اسرائیل کو غیر معینہ مدت کیلیے جنگ بندی معاہدے کا پابند نہ کیا جاۓ -
وسیم حسن
تبصرے