ایتمار بن گویر نے مسجد اقصٰی کے صحن میں کھڑے ہو کر دیا نیتن یاہو کو دھمکی آمیز پیغام

ایتمار بن گویر

نیوز ٹوڈے :   بن گویر نے بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے دورے کے دوران نیتن یاہو کو دیا دھمکی آمیز پیغام - اسرائیل حکومت کے انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے داخلی سلامتی کے وزیر (ایتمار بن گویر) نے مقبوضہ بیت المقدس کے حساس اور مقدس مقامات کا دورہ کیا - جمعرات کے دن اپنے اس اچانک دورے کے موقع پر بن گویر نے دھمکی دی ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کیلیے جاری مذاکرات کو خراب کر دیں گے - بن گویر انتہا پسند یہودیوں کے قوم پرست لیڈر ہیں ـ وہ یروشلم میں پہاڑ کی چوٹی پر مسجد اقصٰی کے صحن میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلیے دعا کرنے گۓ - کہ اسرائیلی یرغمالی بغیر کوتاہی اور لاپرواہی کے اپنے گھروں کو لوٹ آئیں - غزہ میں جاری جنگ کے 10 ماہ کے دوران اس قسم کی دعا مانگنے کیلیے انتہا پسند رہنما پہلی مرتبہ اور ویسے دوسری دفعہ یہاں آۓ ہیں -

مئی میں انہوں نے فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے والے یورپی ملکوں کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کیلیے اس جگہ کا دورہ کیا تھا - البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کٹر مذہبی یہودیوں کیلیے جنگ میں لازمی خدمات سرانجام دینے سے بچے رہنے کیلیے بھی انہوں نے کوئی دعا کی ہے یا نہیں - تاکہ کٹر مذہبی یہودی جنگ میں حما س کے سامنے آنے سے بچ جائیں - بن گویر اس سے قبل وزارت سنبھالنے کے شروع کے دنوں مہں بھی مسجد اقصٰی کا دورہ کر چکے ہیں - جمعرات کے دن اپنے دورے میں انہوں نے کہا کہ ہم نیتن یاہو پر زور ڈال رہے ہیں کہ وہ بین الاقوامی دباؤ کا مقابلہ کریں اور ان کے سامنے نہ جھکیں غزہ میں جنگ جاری رکھیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+