دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہونے لگا

کورونا وائرس

نیوز ٹوڈے :    دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں اضافہ ہونے لگا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے سربراہ ڈاکٹر ممتاز علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور صورتحال قابو میں ہے۔ڈاکٹر ممتاز علی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد بہت کم ہے۔

ڈاکٹر ممتاز علی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹ اب صرف سرجری کروانے والے مریضوں کے کیے جاتے ہیں اور ملک کی زیادہ تر آبادی کو کورونا ویکسین مل چکی ہے۔
گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے ہر ہفتے 1700 افراد ہلاک ہو رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے خطرے میں پڑنے والے افراد کو ویکسین کرواتے رہنے کا مشورہ دیا ہے۔گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+