امریکی صدر (جوبائیڈن) نے صدارتی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا
- 22, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (جوبائیڈن) نومبر میں ہونےو الے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے دستبردار ہو گۓ - ان کے مقابلے میں صدارتی دور میں حصہ لینے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے دور صدرات کو امریکی تاریخ کا بدترین دور قرار دیا ہے - امریکی خبررساں ادارے "روئٹرز" کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن صدر جوبائیڈن نے پارٹی لیڈر شپ کی طرف سے عدم اعتماد کی بنا پر ڈیموکریٹس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے صدارتی دور میں حصہ لینے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے -
جوبائیڈن نے ایکس پر جاری کردہ اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ جنوری 2025 تک اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے تک بطور امریکی صدر اور کمانڈر ان چیف کی ذمہ داریاں اٹھائیں گے - بائیڈن نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ جاری ہفتے میں قوم سے خطاب کریں گے - جوبائیڈن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'بطور صدر امریکی عوام کی خدمت کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے - میرا صدارتی الیکشن لڑنے کا دوبارہ ارادہ ہے لیکن اپنی پارٹی اور ملک کے مفاد کی خاطر میں بظور صدارتی امیدوار دستبردار ہوتا ہوں اور اپنے عہدہ کی باقی مدت اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر اپنی توجہ مبذول کرتا ہوں'-
تبصرے