حزب اللٰہ نے کیے لبنان سے اسرائیل پر 45 میزائل حملے

حزب اللٰہ

نیوز ٹوڈے :   لبنان نے اسرائیلی بستی کو بنایا 45 میزائلوں سے نشانہ ـ صیہونی فوج  کی طرف سے کیے گۓ اعلان میں کہا گیا ہے کہ لبنان نے آدھے گھنٹے میں اسرائیل پر 45 میزائل داغے ہیں - جن میں سے کچھ میزائلوں کو اسرائیل کے دفاعی سسٹم نے ناکارہ بنا دیا ہے ـ اسرائیلی فوج کے مطابق کچھ میزائلوں کو ان کے دفاعی سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا اور باقی اسرائیل کے کھلے غیر آباد علاقوں میں جا گرے جس کی وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا - اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق لبنان سے مغربی الجلیل کی طرف تقریباً 10 گولے داغے گۓ -اور 5 میزائل الجلیل کے بالائی علاقوں کی طرف داغے گۓ -

جن میں سے زیادہ تر کو اسرائیلی دفاعی سسٹم نے ناکارہ بنا دیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں کے نتیجے میں علاقے میں مختلف جگہوں پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلیے اسرائیل کی فائر اینڈ ریسکیو سروس نے آگ بجھانے کیلیے کام شرو ع کر دیا ہے - دوسری طرف لبنان کے حزب اللٰہ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے لڑاکوں نے اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کرکے 9 ماہ میں پہلی مرتبہ ایک کبوتیز کو نشانہ بنایا ہے - اس حملے میں اسرائیل کے ایک برج الملوک نامی قصبہ میں بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوۓ ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+