اسرائیلی حملوں سے حدیدہ بندرگاہ پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

خوفناک آگ

نیوز ٹوڈے :  ہفتے کی شام (یمن کے شہر الحدیدہ) پر اسرائیلی بمباری سے لگنے والی خوفناک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں - اتوار کے دن آگ بجھانے والے طیارو ں نے  حوثیوں کے زیر قبضہ یمن کی بندرگاہ حدیدہ میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوششیں جاری رکھیں - اسرائیلی حملوں سے حدیدہ بندرگاہ پر کئی تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گۓ تھے - ہفتہ کی شام اسرائیل نے فضائی حنملوں میں یمن کی حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بناتے ہوۓ اہم تنصیبات اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا تھا - الحدیدہ بندر گاہ یمن کا ایندھن اور انسانی سپلائی کا ایک اہم داخلی راستہ ہے-

الحدیدہ بندر گاہ اسرائیل سے 1800 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ـ (حوثی جماعت کے ترجمان یحییٰ سریع) نے اتوار کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو ان حملوں کا بھاری معاوضہ چکانا پڑے گا - ترجمان کا کہنا تھا حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر پر واقع اسرائیل کے شہر ایلات کی جانب میزائل داغے ہیں - صیہونی فوج نے اتوار کے دن جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ اس نے یمن کی طرف سے آنے والے ایک میزائل کو اسرائیلی سرحد سے باہر ہی تباہ کر دیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+