بنگلہ دیشی طالبعلموں کا احتجاج رنگ لے آیا سپریم کورٹ نے کیا نیا اعلان

طالب علموں کا احتجاج

نیوز ٹوڈے :  بنگلہ دیشی طالب علموں کا احتجاج رنگ لے آیا ـ سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم روکنے کا اعلان کر دیا - بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر زیادہ تر بھرتیاں کوٹہ سسٹم پر کر دی تھیںاور اوپن میرٹ سسٹم ختم کردیا تھا - جس پر بنگلہ دیشی طالبعلموں نے مظاہرے شروع کر دیے تھے اور لاکھوں طالبعلم سڑکوں پر نکل آۓ تھے - ان مظاہروں کے نتیجے میں کم از کم 114 افراد ہلاک ہو گۓ - بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عدالت کے اپیلٹ ڈویژن نے اپنی ما تحت عدالت کا حکم مسترد کر تے ہوۓ 93 فیصد سرکاری ملازمتیں امیدواروں کیلیے میرٹ اور بغیر کوٹے کے اوپن میرٹ پر کرنے کا حکم سنا دیا تھا -

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم (شیخ حسینہ) نے 2018 میں سرکاری ملازمتوں پر کوٹہ سسٹم ختم کردیا تھا ـ لیکن زیریں عدالت نے اسے ایک ماہ قبل بحال کر دیا تھا جس پر شدید احتجاج شروع ہوا - اور اس کے نتیجے میں کریک ڈاؤن ہوا ـ حکام ملازمتوں کے کوٹے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیلیے تیار ہوگئے تھے جس پر حکومت نے کرفیو لگا دیا مظاہروں کے مرکز دارالحکومتی شہر ڈھاکا کی سڑکوں پر فوج ہی فوج تھی - مظاہرین اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں - انٹر نیٹ اور ٹیکسٹ میسج سروسز معطل کر دی گئیں ـ جس سے قوم کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو گیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+