صیہونی فوج کا خان یونس میں ایک مرتبہ پھر آُپریشن تیز
- 23, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے خان یونس میں تیسری مرتبہ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ اسرائیلی فوج کی بمباری میں 70 فلسطینی شہید 200 سےزیادہ زخمی ہو گۓ - صیہونی فوج نے خان یونس میں اب تیسری مرتبہ آپریشن شروع کر دیا ہے - خان یونس کے مشرقی علاقہ کی رہائشی عمارتوں اور خیموں پر گولہ باری کر کے نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے - صیہونی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر جبری بے دخلی کا حکم دے دیا - غزہ کے کئی دوسرے علاقوں پر بھی صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں غزہ شہرکے اندر اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے گروہ پر بھی اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا -
دوسری جانب غزہ میں مزید دو اسرائیل کے قیدی ہلاک ہو گئے ہیں جن کی ہلاکت کی تصدیق صیہونی فوج نے کر دی ہے - غزہ میں دستی بم کے دھماکے کی زد میں آ کر صیہونی فوج کا ایک افسر بھی ہلاک ہو گیا ہے - دوسری طرف حزب اللٰہ کے لڑاکوں نے ڈرون سے اسرائیلی فوجی ٹھکانہ تباہ کر دیا ہے - اسرائیل کی کابینہ نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی "انروا" کو دہشتگرد جماعت قرار دینے کا بل بھی منظور کر دیا ہے - جنگ بندی معاہدہ کے مذاکرات کیلیے اسرائیل اپنا وفد جمعرات کے دن مصر بھیجے گا -
تبصرے