عراق میں 10 دہشتگردوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا

موت کی سزا

نیوز ٹوڈے :   عراق میں 10 دہشتگردوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکیورٹی ذرائع کی دی گئی اطلاعات کے مطابق 10 دہشتگردوں کو (عراق کے شہر ناصریہ) کی جیل میں موت کی سزا دی گئی ہے - ان دہشتگردوں پر داعش کے ساتھ تعلقات اور دہشتگردی کی خطرناک وارداتوں میں شامل ہونے کے الزامات تھے - اس سے قبل اپریل کے مہینے میں بھی عراق میں 11 دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا تھا جس پر انٹر نیشنل ایمنسٹی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+