غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والا کینیڈین شہری قتل
- 23, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں جاری صیہونی فوج کی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے کینڈین شہری کو صیہونی فوج نے ہلاک کر دیا - عرب میںڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کا ایک مسلم شہری اتوار کے دن سیاحتی ویزا حاصل کرکے اسرائیل پہنچا تھا -جہاں سے پیر کے دن کینیڈین شہری بزریعہ ٹیکسی غزہ کے نزدیک سرحدی علاقے میں پہنچا تھا - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ کینیڈین شہری نے صیہونی فوج کے جوانوں پر چاقو سے حملے کا ارادہ رکھتا تھا - فوری طور پر کینیڈین حکومت کا اس واقعہ پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا - دوسری طرف صیہونی فوج نے خان یونس پر تیسری مرتبہ حملہ کردیا ہے اور غزہ سے بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ بے دخلی کا حکم بھی دے دیا ہے -
وسیم حسن
تبصرے