امریکہ ہمیشہ اسرائیل کا اتحادی رہا اور رہے گا ، نیتن یاہو

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :   امریکہ ہمیشہ سے اسرائیل کا اتحادی تھا اور رہے گا ـ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکہ روانگی سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے- انہوں نے کہا کہ 'اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکہ کا وزیر اعظم کون تھا اور آگے کون ہوگا - نیتن یاہو نے کہا کہ مشرق وسطٰی میں امریکہ اسرائیل کا مظبوط ترین اتحادی ہے اور رہے گا'-نیتن یاہو 24 جولائی کو کانگریس سے خطاب کرنے کیلیے امریکہ گۓ ہیں ـ نیتن یاہو کے چھٹی بار اسرائیلی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد اسرائیل کے سب سے اہم اتحادی ملک کا اہم دورہ ہے -

نیتن یاہو چوتھی مرتبہ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے جا رہے ہیں - امریکہ نے انہیں یہ موقع ایسے وقت دیا ہے جب نیتن یاہو عالمی سطح پر بحران میں گھرے ہوۓ ہیں اور بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے - لیکن کانگریس کے اجلاس سے خطاب کی اس امریکی دعوت نے انہیں ایک مرتبہ پھر سہارا دے دیا ہے - امریکہ روانگی سے قبل نیتن یاہو نے جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جنگ کے دوران اسرائیل کی بھر پور حمایت کی ہے - کورونا وائرس سے صحت یابی کی صورت میں نیتن یاہو کی جوبائیڈن سے ملاقات بھی طے ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+