سعودی ریال کی قیمت میں کمی نیا ریٹ جاری

سعودی ریال کی قیمت

نیوز ٹوڈے :   اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سعودی ریال کی قیمت خرید 73.60 روپے اور فروخت 74.40 روپے میں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ریال کی قیمت 73 روپے 60 پیسے پر خریدی جاتی رہی جب کہ گزشتہ روز ریال 73 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 500 سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں تقریباً 36,800 روپے کے برابر ہوں گے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے سلسلے میں موجود ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی روپے میں سعودی ریال کی قدر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+