بیجنگ میں چین کی ثالثی میں فلسطین کی گیارہ جماعتوں نے ایک اہم معاہدے پر کیے دستخط
- 24, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : فتح اور حماس سمیت فلسطین کے 11 گروہوں کے درمیان ہوۓ معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گۓ - (چین کے شہر بیجنگ) میں چین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں فتح اور حماس سمیت فلسطین کی گیارہ جماعتوں نے ایک دوسرے سے اختلافات ختم کرنے پر اتفاق کرتے ہوۓ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے - چین کے وزیر خارجہ ( وانگ یئی ) نے بھی اس معاہدے کی تصدیق کر دی - میڈیا کے مطابق اس مصلحتی اجلاس میں پورے فلسطین سے 14 جماعتوں نے شرکت کی - اور اجلاس میں شامل تمام فلسطینی جماعتوں نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ،
غزہ سے صیہونی فوج کا مکمل انخلاء اور امدادی کارروائیوں سمیت غزہ کی از سر نو تعمیر پر اتفاق کیا - اس معاہدے میں فلسطینی علاقوں میں عارضی طور پر قومی مصلحتی حکومت کے قیام پر اتفاق ہوا - یہ عارضی قومی مصلحتی حکومت جنگ کے اختتام پر غزہ پٹی اور مغربی کنارے کا نظام کنٹرول کرے گی - یہ عارضی قومی مصالحتی حکومت تمام 14 جماعتوں پر مشتمل ہو گی - اور فلسطین میں نۓ انتخابات ہونے تک قائم رہے گی ـ معاہدے کے تحت فلسطین میں انتخابات کے بعد ایک نئی فلسطین نیشنل کونسل بنائی جاۓ گی -
تبصرے