نیویارک میں بن یامین نیتن یاہو کے ہوٹل کے باہر فلسطین کے حمایتیوں کا احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرہ

نیوز ٹوڈے :   24 جولائی کو امریکہ میں ہونےوالے کانگرس کے اجلاس سے خطاب اور امریکی صدر جوبائیڈن سے مللاقات کیلیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکہ پہنچ گۓ - جہاں پر نیویارک کے جس ہوٹل میں اسرائیلی وزیر اعظم کا قیام تھا اس ہوٹل کے باہر فلسطین کے حمایتیوں نے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا - اس احتجاجی مظاہرے میں شامل افراد نے اسرائیل کو غزہ میں مزید تباہی مچانے کیلیے مزید امداد نہ دینے اور فلسطین کی آزا دی سمیت غزہ ریڈ لائن کے نعرے لگانے شروع کر دیے -

اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ایک شخص نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کا ماسک بھی پہن رکھا تھا -امریکی انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات جمعرات کے دن وہائٹ ہاؤس میں ہو گی جبکہ آج نیتن یاہو کانگرس کے اجلاس سے خطاب کریں گے - امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ بھی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کیلیے راضی ہو گئے ہیں - ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کے دن فلوریڈا میں نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+