افریقی ملک ا(یتھوپیا) میں پہاڑی تودہ گرنے سے 55 افراد ہلاک

پہاڑی تودہ

نیوز ٹوڈے :   افریقہ کے ملک (ایتھوپیا کے ضلع گوفا) میں ایک گاؤں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گھر تباہ ہو گئے  اور 55 افراد جاں بحق ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلع گوفا میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد پہاڑی علاقے میں ایک مٹی کا تودہ دوپہر کے وقت اچانک ایک گاؤں پر آن گرا - دوپہر کے وقت عموماً مرد کام کاج کے سلسلے میں گھروں سے باہر ہوتے ہیں اس لیے مٹی کے تودے کے ملبے یں دبنے والے زیادہ تر بچے اور عورتیں تھیں -

پہاڑی علاقے میں مشکل راستے اور بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں کافی مشکلات پیش آئیں - ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے 55 لاشیں نکالیں جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں - موسم کی خرابی کے باعث امدادی کارروائیوں کو بار بار روکنا پڑ رہا ہے ـ ملبے کے نیچے مزید کتنے افراد دبے ہوئے ہیں اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+