بنگلہ دیشی طالبعلموں نے حسینہ واجد کی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا
- 24, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : بنگلہ دیشی حکومت نے طالب علموں کے احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے - بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں پر کوٹہ سسٹم کے خلاف طالب علموں کا احتجاج رنگ لے آیا - میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیر اعظم (حسینہ واجد) کی حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ مان گئی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سرکاری نوکریوں پر 93 فیصد اوپن میرٹ کا اعلان کر دیا گیا - سپریم کورٹ نے سرکاری نوکریوں پر کوٹہ سسٹم 7 فیصد تک محدود کردیا -
بنگلہ دیشی حکومت نے رات سے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے ، بدھ کے دن سے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی اور صبح 11 سے 3 بجے تک دفاتر کھولنے کا اعلان بھی کر دیا ہے - باقی مطالبات کیلیے مظاہرین طالبعلموں کے دیے گۓ الٹی میٹم کا آج آخری دن ہے - پچھلے ہفتے سے شروع ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے کے دوران 174 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی اور 2500 سے زائد گرفتاریاں ہوئی ہیں -
تبصرے