چینی کمپنیوں نے خواتین کو ملازمت دینے سے پہلے انوکھے میڈیکل ٹیسٹ کی شرائط لاگو کردیں

 چین کی کمپنی

نیوز ٹوڈے :   چین کی کمپنیوں نے عورتو ں پر ملازمت کے حصول کیلیے انوکھے میڈیکل ٹیسٹ کی شرائط لاگو کر دیں - چین میں کئی وکلاء نے حال ہی میں کئی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے - جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ملازمت دینے سے پہلے عورتوں کے لیے حمل کا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا ہے -اگرچہ چینی قانون اس عمل سے واضح طور پر منع کرتا ہے ـ لیکن کچھ کمپنیاں بچے کی پیدائش کے وقت ماں کی چھٹیوں اور پیدائش کے وقت ہونے والے اخراجات کی وجہ سے اتنی فکر مند ہیں کہ وہ عورتوں کو ملازمت دینے سے پہلے اس بات کی تسلی کرنا چاہتی ہیں -

وہ جن عورتوں کو ملازمت دے رہی ہیں کہیں وہ حاملہ تو نہیں ہیں ـ جاری ماہ کے شروع میں (چین کے صوبہ ژی جیانگ سو کے ضلع نانٹونگ) میں 16کمپنیوں کے خلاف ملازمت کے حصول سے قبل عورتوں کے حمل جانچنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے -کمپنیوں پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ انہوں نے عورتوں کے ملازمت میں مساوی مواقع کے حق کی بھی خلاف ورزی کی ہے -ایک امیدوار خاتون کو حاملہ ہونے پر ملازمت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+