کملا ہیرس کے ساتھ کم از کم ایک صدارتی مباحثہ ضرور کرنا چاہیں گے: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کملا ہیرس کے ساتھ کم از کم ایک صدارتی مباحثہ ضرور کرنا چاہیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں کملا ہیرس کے ساتھ ایک سے زیادہ صدارتی مباحثہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس جو بائیڈن کے مقابلے میں آسان حریف ہیں، صدارتی انتخاب میں کملا ہیرس کو شکست دینا آسان ہوگا۔سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کملا ہیرس بائیڈن سے زیادہ بنیاد پرست ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+