نیو یارک میں اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حامیوں کا احتجاج
- 24, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے فلسطین کی آزادی سمیت اسرائیلی جرائم اور غزہ ریڈ لائن کے لیے مزید فنڈنگ نہ کرنے کے نعرے لگائے۔
نیتن یاہو کا ماسک پہنے ایک شخص نے اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حامی مظاہرے میں شرکت کی۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم گزشتہ روز امریکا کے دورے پر پہنچے تھے، جہاں وہ کانگریس سے خطاب اور امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔
بائیڈن انتظامیہ کے مطابق دونوں رہنما جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے جب کہ اسرائیلی وزیراعظم آج امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے۔سابق امریکی صدر ٹرمپ بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم جمعے کو فلوریڈا میں ملاقات کریں گے، نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ملاقات کی درخواست کردی۔
تبصرے