صیہونی فوج کے حملے میں شہید فلسطینی عورت کے پیٹ میں موجود بچے کو زندہ بچا لیا گیا

بچے کو زندہ بچا لیا

نیوز ٹوڈے :   غزہ پر صیہونی فوج کے حملے میں شہید ہونے والی خاتون کے پیٹ میں موجود بچے کو زندہ بچا لیا گیا - بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق وسطی غزہ کے علاقہ (النصیارات) میں اولاد الکرم کے گھر پر فضائی حملے میں اولاد الکرم کئی منزلہ اونچی عمارت سے نیچے جا گریں - ریسکیو سروسز نے اولاد الکرم کو العودہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ وہ خود تو جان کی بازی ہار گئیں لیکن ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ میں موجود بچے کوبچا لیا - نومولود بچے کو دیر البلاح کے الاقصٰی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے -

جہاں پر بچے کی دیکھ بھال ہو رہی ہے - بچے کا نام "یاسین" رکھا گیا ـ الاقصٰی ہسپتال کے ڈاکٹر خلیل داکران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ خدا کا شکر ہے کہ بچے کو بچا لیا گیا ہے- اور اب اس کی حالت بہتر ہے ـ ڈاکٹر خلیل نے کہا کہ آخر اس بچے کا کیا قصور ہے کہ اسے اپنی زندگی کا آغاز اتنی مشکل سے کرنا پڑا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+