نیویارک کے (جان ایف کینڈی) ایئر پورٹ پر آگ بھڑک اٹھی

ایئر پورٹ پر آگ

نیوز ٹوڈے :   نیو یارک ایئر پورٹ پر لگنے والی آگ سے 9 افراز زخمی ہو گۓ پروازوں کا شیڈیول متاثر - یہ واقعہ(نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئر پورٹ ) پر پیش آیا جہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر 9 افراد زخمی ہو گۓ -آگ کی وجہ سے پروازوں کا شیڈیول بھی شدید متاثر ہو گیا ـ امریکہ کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جان ایف کینڈی ایئر پورٹ پر ایک ایکسیلیٹر میں اچانک آگ لگ گئی - جس کی وجہ سے دھواں بھرنے سے کئی افراد متاثر ہوئے - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے ایئر پورٹ پر موجود لوگ خوفزدہ ہو گۓ - اور خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگنے لگے جس کی وجہ سے 9 افراد زخمی ہو گئے - جن میں سے 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اب ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے -

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ـ سیکیورٹی حکام نے متاثرہ جگہ سے تمام مسافروں کو ہٹا دیا - آگ سے متاثرہ حصہ کے ٹرمینل میں فلائٹ آپریشن عارضی طور پر متاثر ہوا جس کی وجہ سے فلائٹس کا شیڈیول بھی متاثر ہوا - ایئر پورٹ اننتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئر پورٹ پر آنے سے پہلے اپنی فلائیٹس کا ٹائم کنفرم کر لیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+