سابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) پر ہوۓ قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں حیران کن انکشافات
- 25, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : سابق امریکی صدر ( ڈونلڈ ٹرمپ) کے قتل کی کوشش سے متعلق حیران کن انکشافات سمنے آۓ ہیں - حملہ آور شخص "کروکس" نے ٹرمپ پر حملے سے قبل آن لائن تحقیق کی کہ سابق صدر جان ایف کینڈی کواس کے قاتل ہاروی اوسوالڈ نے کیسے قتل کیا تھا - امریکہ کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ پر ہو نے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات پر ابھی امریکہ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے - ایف بی آئی نے اس بارے میں حیران کن انکشاف کر دیا ـ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرس رے نے قانون ساز اداروں کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے قبل ان پر حملہ آور شخص نے آن لائن تحقیق کی تھی کہ سابق صدر جان ایف کینڈی کو ان کے قاتل نے کس طریقہ سے قتل کیا تھا -
ہاؤس جوڈیشنری کمیٹی کے سامنے دیے گۓ بیان میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ تھامس کروکس 6 جولائی سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلیوں میں شریک تھا اور اس کی توجہ سابق صدر پر مرکوز تھی - کرس رے کے بیان کے مطابق بٹلر پنسلوانیہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سٹیج پر آنے سے دو گھنٹے قبل ریلی کے قریبی علاقے میں قاتل نے ڈرون اڑایا تھا - انہوں نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ شام کے 4 بجے اسمبلی ایریا کے نزدیک سٹیج سے 200 گز کے فاصلے پر ملزم ڈرون اڑا رہا تھا تفتیش کاروں کے مطابق شوٹر اپنے فون پر ریلی کا منظر لائیو دیکھ رہا تھا -
تبصرے