'جنگ ختم ہو سکتی ہے اگر حماس گھٹنے ٹیک دے' نیتن یاہو کا کانگریس کے اجلاس سے خطاب

بن یامین نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :   (اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو) نے کانگریس کے مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ آپ سرکاری طور ہر ایران کے ہاتھوں کھلونا بن چکے ہیں - اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کانگریس کے تاریخی اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ 'اسرائیل غزہ پٹی کے باشندوں کو بے گھر نہیں کرنا چاہتا اگر حماس گھٹنے ٹیک دے تو یہ جنگ ختم ہو سکتی ہے'- بن یامین نیتن یاہو اپنے اس دورے کے دوران اپنی فوجی کارروائیوں کیلیے امریکہ کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں -نیتن یاہو نے تقریر کے دوران کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس کا اسرائیل پر حملہ 11 ستمبر کے واقعہ سے 20 گنا بڑا تھا-

انہوں نے کہا کہ ' ہمیں اپنے مقصد کے حصول کیلیے امریکہ کی ضرورت ہے حماس کے گھٹنے ٹیکنے سے یہ جنگ ختم ہو سکتی ہے - بن یامین نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کی قید سے 13 یرغمالی رہا کروالیے ہیں -نیتن یاہو نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو اس بات کا یقین دلانے آیا ہوں کہ جیت ہماری ہے- ان کا کہنا تھا کہ تمام یرغمالیوں کی بازیابی تک اسرائیہل اطمینان سے نہیں بیٹھے گا اور یرغمالیوں کی رہائی کیلیے پر امن کوششیں جاری رہیں گی - نیتن یاہو نے امریکہ سے درخواست کی کہ اپنے مشن میں کابیابی کیلیے ہمیں ہتھیار دیے جائیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+