'پارٹی کے اتحاد کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار'، دستبرداری کے بعد بائیڈن کا قوم سے خطاب

صدر جو بائیڈن

نیوز ٹوڈے :   صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جمہوریت کا دفاع سب سے اہم ہے، میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا۔ قوم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ملک کو متحد رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ قیادت نئی نسل کے حوالے کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اتحاد کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوئے، کمالہرس ملک اور پارٹی کو متحد رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اپنے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، آئندہ چند ماہ ملک، قوم اور دنیا کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ہم اب بھی ایمانداری، شائستگی، احترام، آزادی، انصاف اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم سے اختلاف کرنے والوں کو دشمن کے بجائے ساتھی امریکی بن کر دیکھنا ہے، کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں؟جو بائیڈن نے کہا کہ وہ اپنی بقیہ صدارت کے لیے بطور صدر اپنے کام پر توجہ دیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+