پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکا نے ایکشن لے لیا
- 25, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ نے پاکستان میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم نے جب بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کی خبریں دیکھی ہیں۔ تو ہم ہمیشہ پریشان رہتے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ "جب میں نے ایک ترجمان کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا تو میں ذاتی طور پر پریشان تھا- ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ان اصولوں کے تقدس کو یقینی بنایا جائے۔ .
میتھیو ملر نے اپنی ایک پریس بریفنگ میں حکومت پاکستان کے تحریک انصاف پر پابندی کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز قرار دیا۔ جواب میں کہا گیا کہ ہم نے پاکستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کے حوالے سے حکومتی بیانات دیکھے ہیں، یہ ایک پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔
تبصرے