کرپشن سکینڈل، استعفیٰ آ گیا
- 25, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کرپشن سکینڈل پر مستعفی ہو گئے۔امریکی سینیٹر مینینڈیز پر بدعنوانی اور مصر کا ایجنٹ ہونے پرفرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ڈیموکریٹک نیو جرسی کے گورنر فل مرفی ایک متبادل سینیٹر کا تقرر کریں گے۔ باب مینینڈیز سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ امریکی سینیٹر باب مینینڈیز نے رشوت کے عوض مصری حکومت کے لیے کام کرنے کے الزام کے بعد سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی سربراہی چھوڑ دی۔
نیو جرسی کے گورنر فل مرفی اور کچھ ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا کہ باب مینینڈیز سینیٹر کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں تاکہ شفاف تحقیقات آگے بڑھ سکیں۔ ایک ہزار ڈالر نقدی برآمد کر لی گئی۔ سینیٹر مینینڈیز کے خلاف 7 سال قبل ایک فوجداری مقدمہ چل رہا تھا لیکن جیوری کے تعطل کی وجہ سے وہ مقدمہ خارج کر دیا گیا تھا۔
تبصرے