جنگ بندی کی روایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین کا اسرائیل کو اولمپکس سے باہر کرنے کا مطالبہ

فلسطینی اولمپک کمیٹی

نیوز ٹوڈے :   فلسطینی اولمپک کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کی روایت کی خلاف ورزی کرنے پر اولمپکس سے باہر کیا جائے-فرانس نے پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے اسرائیلی ایتھلیٹس کو 24 گھنٹے خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت کے خلاف پیرس میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہوگی۔

26 جولائی کو اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار ایونٹ کی افتتاحی تقریب سٹیڈیم کے باہر منعقد کی جائے گی۔اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب پیرس کے وسطی علاقے میں دریائے سین پر ہوگی جس میں مختلف ممالک کے وفود کشتیوں پر دریائے سین میں پریڈ کریں گے۔

افتتاحی تقریب دریائے سین سے ایفل ٹاور کے باغات اور محلات تک 6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، جس میں 100 کشتیاں 10,000 کھلاڑیوں کو لے کر پیرس کے مشہور مقامات سے گزریں گی۔افتتاحی تقریب میں 3000 سے زائد فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے جب کہ تقریب میں پیرس اور فرانس کی تاریخ اور ثقافت کی نمائش کی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+