سابق امریکی اسپیکر نے نیتن یاہو کی تقریر کو کانگریس کی تاریخ کی بدترین تقریر قرار دیا
- 25, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : سابق امریکی اسپیکر نے اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی کانگریس سے تقریر کو تاریخ کی بدترین تقریر قرار دیا۔
سابق امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کی تاریخ کی بدترین تقریر کی-اسرائیلی وزیراعظم کے امریکی ایوان نمائندگان سے خطاب کے موقع پر امریکی مسلمان رکن راشدہ طلیب نے خاموش احتجاج کیا جب کہ دیگر ارکان نے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر کانگریس کی عمارت کے باہر سینکڑوں افراد نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر جوبائیڈن سے بھی ملاقات کریں گے اور غزہ جنگ بندی کے منصوبے پر بات چیت کریں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نائب صدر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور سابق صدر ٹرمپ کے لیے ریپبلکن امیدوار سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔
تبصرے