چین کے امن منصوبے پر ردعمل، روس نے نیک نیتی کی شرط پر یوکرین مذاکرات پر رضامندی ظاہر کر دی
- 25, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : چین کے امن منصوبے کے جواب میں یوکرین نے روس کی نیک نیتی کی شرط پر امن مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔چین کے شہر گوانگ زو میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات میں یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اگر روس بھی نیک نیتی کی بنیاد پر مذاکرات پر رضامند ہو جائے ۔
یوکرین کے وزیر خارجہ کولیبا دمیترو 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد پہلی بار کسی وفد کے ساتھ چین کا دورہ کرنے والے اعلیٰ ترین سفارت کار ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چین نے یوکرین کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور انسانی امداد کی پیشکش کی۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طویل المدتی تعلقات اور یوکرین کو اشیائے خوردونوش کی ترسیل بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔واضح رہے کہ یوکرین روس کے خلاف جنگ کے حوالے سے اپنا دوسرا عالمی اجلاس بلانا چاہتا ہے جس کی صدارت گلوبل ساؤتھ کا ایک ملک کرے گا جب کہ اس اجلاس میں چین اور روس بھی شرکت کریں گے۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ چین کو جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے دیکھنا چاہتا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ مئی میں چین اور برازیل نے بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کے لیے 6 نکاتی امن منصوبے کا اعلان کیا تھا جس میں یوکرین اور روس بھی شرکت کریں گے۔
تبصرے