اسرائیل غزہ میں جاری بربریت فوری طور پر ختم کرے ، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   سابق امریکی صدر اور ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ( ڈونلڈ ٹرمپ) کا کہنا ہے کہ 'اسرائیل فوری طور پر غزہ میں جاری جنگ ختم کردے'- میڈیا کو دیے جانے والے ایک انٹر ویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ غزہ جنگ فوری طور پر ختم کر دے ، کیونکہ اس جنگ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پوری دنیا میں اسرائیل کی شہرت خراب ہوتی جا رہی ہے - میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا - ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ میں فوی جنگ بندی اور یر غمالیوں کی رہائی بھی فوری ہونی چاہیے -

سابق امریکی صد ر نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے عوام سے رابطے کو منظم کرنا ہوگا ـ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس وقت امریکی دورے پر امریکہ میں موجود ہیں- جہاں پر امریکی کانگریس کے اجلاس سے خطاب کے بعد وہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں سے ملاقات بھی کریں گے -میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کل فلوریڈ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+